پاکستان سپر لیگ: افتتاحی تقریب میں گلوکاروں کی شرکت
دبئی:پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی گلوکارہ عابدہ پروین، گلوکار علی ظفر اور شہزاد رائے کے علاوہ امریکی پاپ گلوکار جیسن ڈیرولو بھی پرفارم کریں گے۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری کو دبئی میں ہوگا جس کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والوں کی بھی فہرست مکمل کر لی گئی ہے۔سعودی وقت کے مطا بق شام 6بجے شروع ہونے والے پروگرا م میں گلوکارہ عابدہ پروین اس ایونٹ میں پہلی بار سر بکھیریں گی۔اس کے علاوہ علی ظفر اور شہزاد رائے بھی تقریب کا حصہ ہونگے۔ مشہور امریکی پاپ گلوکار جیسن ڈیرولو کو بھی بلایا گیا ہے۔یاد رہے کہ افتتاحی تقریب کے روز ہی دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔