Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودائزیشن پر ہندوستانی بے روزگار

ریاض .... ہندوستانی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سعودی نوجوانوں کے برسرروزگار آنے سے مملکت میں غیر ملکی کارکنان کی ملازمتوں کو خطرات لاحق ہوگئے۔ سعودائزیشن کا دائرہ جتنا زیادہ پھیلے گا ہندوستانی کارکنان پر اتنا ہی زیادہ منفی اثر پڑیگا۔ چند برس قبل تک سعودی عرب میں ہندوستانی کارکنان کی تعداد 30لاکھ سے زیادہ تھی۔ ہندوستان ٹائمز نے یہ رپورٹ دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ کارکن ہند کے ہیں۔ ہندوستان میں کیرالہ اور مغربی بنگال ، آندھرا پردیش اور بہار کے لوگ زیادہ ہیں۔ انکی تعداد 22لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ ہندوستانی سینٹرل بینک نے توجہ دلائی ہے کہ 2015ءمیں تارکین نے69ارب ڈالر بھیجے تھے ۔ 2016ءمیں 62اور 2017ءمیں 59ارب ڈالر ارسال کئے۔ 2018ءمیں ترسیل زر میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔
 

شیئر: