Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقامی نوجوان کو روندنے والے 7سعودی شہری گرفتار

 ریاض.... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جان بوجھ کر گاڑی سے روندنے والے اُن 7نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کی وڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نوجوانوں میں نوک جھونک نے جھگڑے کی شکل اختیار کرلی تھی اور آخر میں وہ فریق مخالف کو گاڑی سے روندکر فرار ہوگئے تھے۔ متاثرہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا تاہم موت واقع نہیں ہوئی۔ پولیس نے سوشل میڈیا کے دباﺅ کو دیکھتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیو راور وڈیو کلپ میں نظر آنے والے نوجوانوں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ متعلقہ ادارے کے افسران پوچھ گچھ کررہے ہیں۔

شیئر: