Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاضی واجد ہمارے دلو ں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ، شمشاد صدیقی

    ریاض ( ذکاء اللہ محسن) معروف پاکستانی  اداکار قاضی واجد نے اپنی زندگی کی آخری اسٹیج پرفارمنس سفارت خانہ پاکستان ریاض میں کی۔ 24 اور 25 جنوری کو پاکستان کلچرل گروپ کی جانب سے منعقدہ مزاح سے بھرپور محفل مشاعرہ میں قاضی واجد نے اپنی شاندار پرفارمنس سے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔ ان  کے کامیڈی سے بھرپور جملوں کو لوگوں نے ابھی تک یاد رکھا ہوا ہے۔ دیگر ساتھی فنکاروں کے جھرمٹ میں قاضی واجد منفرد نظر آے۔ ان کی سادہ شخصیت نے لوگوں کو  اپنا دلدادہ بنائے رکھا۔پاکستانی کیمونٹی کے ساتھ ساتھ سفارت خانہ پاکستان نے بھی قاضی واجد کی وفات پر گہرے دکھ  اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کلچرل گروپ کے کنونیر شمشاد احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ  قاضی واجد کی اداکاری کو  ہمیشہ یاد رکھا جاے گا۔  انہوں نے اپنی زندگی کا  بیشتر حصہ پاکستان ٹیلی ویژن، اسٹیج، ریڈیو  اور فلم میں گزارہ ہے۔ ان کی فنی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان کی سادہ شخصیت لوگوں میں جلد مانوس ہو جاتی تھی۔ ان کی وفات سے  یقینا ایک  خلا پیدا ہوا ہے کیونکہ  ان  جیسا  اداکار پاکستان میں کوئی د وسرا نہیں ۔

شیئر: