Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوچین شپ یارڈ میں دھماکہ،آتشزدگی ، 5 افراد ہلاک

کوچین۔۔۔۔کوچین شپ یارڈ ( سی ایس ایل ) میں او این جی سی کی مرمت کے دوران دھماکہ سے آگ لگ گئی جس سے  5افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔سی ایس ایل کے ترجمان نے بتایا کہ شپ یارڈ میں اصلاح و مرمت کا کام کرنیوالے حادثے کا شکار ہوگئے ۔آگ میں پھنسے 11افراد کو بچالیا گیا جبکہ ایک شخص40فیصد تک جھلس گیا۔تمام  زخمیوں کوفوراً نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اورفائر بریگیڈ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی ۔ پولیس کے اعلیٰ افسر پی دنیش نے بتایا کہ او این جی سی کے اگلے حصے میں نصب پانی کی ٹنکی میں مرمت کے دوران  دھماکہ ہوا جس سے آگ لگ گئی ۔ زیادہ تر لوگوں کی موت کثیف دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی۔مرکزی وزیر جہاز رانی و ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر کوچین شپ یارڈ میں ہونیوالے دھماکہ میں ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہارکیا اور متاثرین کے لواحقین کی ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔کیرالہ کے وزیر اعلیٰ  پنرائی وجین نے دھماکے میں ہلاک ہونیوالوں کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کے فوری علاج کیلئے ہدایت جاری کی۔

شیئر: