شاہ رخ کی دلیپ کمار سے ملاقات
بالی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان نے انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار سے ملاقات کی ۔ان کی ایک تصویر بھی انٹرنیٹ پر مقبول ہورہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان دلیپ کمار سے ملاقات کیلئے اچانک ان کے گھر پہنچ گئے ۔شاہ رخ کو دیکھ کر دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے خوشی کا اظہار کیا۔ شاہ رخ خان نے کافی وقت دلیپ کمار کےساتھ گزارا۔شاہ رخ خان اس سے قبل دلیپ کمار سے چند ماہ قبل ملنے گئے تھے ۔جب دلیپ کمار طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال سے گھر لوٹے تھے۔ دلیپ کمار اور سائرہ بانو، شاہ رخ خان کو اپنا منہ بولا بیٹا مانتے ہیں۔