Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کا طیارہ حادثے پر پوٹین سے اظہار تعزیت

ماسکو .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روسی صدر کو چند روز قبل ماسکو کے قریب طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 71مسافروں کے سانحہ پر تعزیت پیش کی۔کریملن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ شاہ سلمان نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب روسی صدر سے رابطے کے دوران مذکورہ سانحہ پر رنج و ملال کا باقاعدہ اظہار کیا جبکہ اس سے قبل سعودی قیادت اور سعودی دفتر خارجہ تعزیت کرچکے تھے۔
 

شیئر: