Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسین حقانی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط

اسلام آباد... سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کیس میںسابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عدالت کو بتایا کہ حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے انٹرپول کو خط لکھ دیا۔ ان کی گرفتاری اور پاکستان واپسی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے میموگیٹ کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یقین دہانی کے باجود حسین حقانی نے واپس آنے سے انکار کردیا چیف جسٹں نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔بعدازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

شیئر: