Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

  اسلام آباد...پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ہندوستانی فوج نے اسکول وین کو دانستہ نشانہ بنایا ۔ گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہندوستانی فوجیوں نے اس سال کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر 335 سے زائد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔انہوں نے کہا کہ شہری آبادی کے علاقوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور انسانی وقار ، بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کے خلاف ہے۔ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں خطے میں امن و سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہیں اور سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔

شیئر: