ریاض - - - - - پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ایران اور اس کے دم چھلے سعودی عرب کو زک پہنچانے کے در پے ہیں۔ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ حرمین شریفین کو عالمی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا ان کا مطالبہ خواب ہی رہے گا کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ اس قسم کا مطالبہ صرف عقل باختہ اور کینہ پرور عناصر ہی کر سکتے ہیں۔ اس مطالبے سے ان کا مقصد سعودی عرب کو بدنام کرنا اور حجاج کیلئے اس کی عظیم الشان خدمات کی نفی کرنا ہے۔ اشرفی نے توجہ دلائی کہ اس قسم کے عناصر کی سازشیں طشت ازبام ہو چکی ہیں۔ سعودی عرب خادم حرمین شریفین کی زیر قیادت مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی خدمت کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ لاکھوں لوگ حج اور عمرے کیلئے دنیا بھر سے ارض مقدس آتے ہیں۔ سکون اطمینان سے عبادت کر کے دعائیں دیتے ہوئے رخصت ہوتے ہیں۔