Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میٹھا پراٹھا بنانے کی ترکیب ‎

اجزاء:
گندم کا آٹا  ۔دو پیالی
میدہ۔ایک پیالی
انڈہ۔ایک عدد
چینی۔حسبِ ضرورت
پستہ بادام ۔حسب ضرورت(باریک کٹا ہوا)
ناریل ۔حسب ضرورت (پسا ہوا)
گھی۔حسب ضرورت
ترکیب:آٹے اور میدے کو اچھی طرح چھان کر دودھ  سے اچھی طرح گوندھ لیں ۔اس میں انڈہ اور چینی پھینٹ کراور میوہ جات شامل کرلیں اور  مزید کچھ دیر کے لئے گوندھیں ۔پھر جس طرح پرت والے چوکور پراٹھے  یا لچھے دار گول پراٹھے بنائے جاتے ہیں اسی طرح بنا لیں ۔توے پر ہلکا ہلکا گھی لگا کر سینک لیں اور ناشتے میں کریم کے ساتھ  پیش کریں ۔
مزید پڑھیں:ایکسپائرڈ پرفیوم کا استعمال

شیئر: