جمعہ 16فروری2018ء کو شائع ہونیوالے سعودی اخبار المدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭خادم حرمین شریفین ماہ رواں کی 26تاریخ کو پہلے انسانی بین الاقوامی ریاض فورم کی سرپرستی کرینگے۔
٭سعودی قیادت نے لتھوانیہ کے یوم آزادی کے موقع پر صدر کو مبارکباد پیش کردی۔
٭جامع مساجد کی نگہداشت کیلئے قائم کئے جانیوالے فلاحی ادارے کو اجازت نامہ دیدیا گیا۔
٭4ادارے مملکت بھر میں روزگار کے 15پروگرام منعقد کرینگے۔
٭سعودی شہریوں کیلئے 20ہزار مکانات کی اسکیمیں۔
٭سعودی عرب اور پاکستان خطرات سے نمٹنے کیلئے بحری مشقوں میں مصروف۔
٭15ہزار غیر قانونی طبی ادارے سربمہر کردیئے گئے۔
٭ترکے اور مشترکہ اثاثوں کی تقسیم کیلئے 6نئی تدابیر مقرر کردی گئیں۔
٭فوجداری کی خصوصی عدالت نے نابالغ دہشتگرد کو ’’حدالحرابہ‘‘دینے سے انکار کردیا۔
٭فلوریڈا میں شہری نے گرفتاری سے قبل 17افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
٭سمعی و بصری ابلاغ کی اتھارٹی نے تمام اقتصادی سرگرمیوں کی قومی درجہ بندی کردی۔
٭یمن کی سرکاری افواج القاعدہ کے اہم ٹھکانوں پر قابض ہوگئیں۔