Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھکا کیچ کرکے 50ہزار ڈالر جیت لئے

 
آکلینڈ:آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانیوالے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کے یادگاری میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے بیٹسمین روس ٹیلر کی جانب سے لگائے گئے زور دار چھکے کو کیچ کرنے والے تماشائی نے50ہزار ڈالر جیت لئے۔نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران روس ٹیلر نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر چھکا لگایا جسے اسٹینڈز میں ایک نوجوان تماشائی نے ایک ہاتھ سے کیچ کرلیا۔منتظمین نے ایسے تماشائی کےلئے 50ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس تماشائی کےلئے یہ میچ یادگار بن گیا۔کیچ اے میچ کیلئے مخصوص رنگ کی شرٹ پہن کر فیلڈر کے طور پر اسٹینڈ میں بیٹھے اس تماشائی کو 50ہزار ڈالر کا انعام مل گیا۔

شیئر: