Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہی گیری کے مشغلے کا احیا

جیزان.... جازان کے باشندوں نے آباﺅ اجداد کے دلچسپ مشغلے ماہی گیری سے اپنا رشتہ مضبوط کرنے کا نیا سلسلہ شروع کردیا۔ ماضی میں سمندر کی سیر اور ماہی گیری مقامی باشندوں کی دلچسپی اور انکی روزی روٹی کا ذریعہ تھی۔ جازان کے باشندو ںنے آباﺅ اجداد سے ماہی گیری اور سمندر کے سیر سپاٹے کا مشغلہ ورثے میں حاصل کیا ہے۔ الحافہ تحصیل میں ماہی گیروں نے بندرگاہ قائم کی ہے۔ جہاں سے وہ سمندر کی سیر اور ماہی گیری کیلئے نکلتے ہیں۔ یہ 631818مربع میٹر پر قائم ہے۔ یہاں لہریں توڑنے والا نظام بھی بنایا گیا ہے۔ چھوٹی بڑی 1250سے زیادہ کشتیاں ہمہ وقت کھڑی رہتی ہیں۔

شیئر: