نئی دہلی۔۔۔۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ نیرو مودی جو 11ہزار کروڑ عوام کا چھین کر لے گئے ہیں اس کیلئے کون ذمہ دار ہے؟ راہول کی صدارت میں ہونیوالی کانگریس اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم مودی کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گھپلے کی شروعات 8نومبر 2016کو اُس وقت ہوئی جب وزیر اعظم نے 500روپے اور 1000روپے کے نوٹوں کو منسوخ کردیا۔ اس وقت وزیر اعظم نے ملک کا پورا پیسہ لوگوں کی جیب سے نکلواکر بینکنگ سسٹم میں ڈلوادیا۔