Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ یونیورسٹی میں 22فروری کو اردو فیسٹیول کا انعقاد

    حیدرآباد - - - - - تلنگانہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام ایک روزہ  ’’اُردو فیسٹول 2018ء ‘‘ 22فروری بروز جمعرات سمینار ہال کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینیئرنگ کالج یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوگا۔ اس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم اُردو طلباء وطالبات میں تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ہے۔   فیسٹول کی افتتاحی تقریب کے بعد تقریری مقابلہ بعنوان ’’ اعلیٰ تعلیم و روزگار کے مسائل‘‘ ہوگا۔ اسکے بعد تحریری مقابلہ بعنوان ’’بہتر سماج کی تشکیل میں مرد و خواتین کی ذمہ داری‘‘ ہوگا۔ادبی کوئز اور نظم خوانی کے بعد  آخری مقابلہ بیت بازی کا ہوگا۔ اس فیسٹول میں کسی بھی یونیورسٹی ،ڈگری و پوسٹ گریجویٹ کالج میں زیر تعلیم طلباء وطالبات حصہ لے سکتے ہیں۔

شیئر: