پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی دبئی پہنچ گئے ، شاندار استقبال
دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی دبئی پہنچ گئے۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی قیادت کر ینگے۔ دبئی پہنچنے پر پشاور زلمی کے آفیشلز نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا۔پشاور زلمی پی ایس ایل تھری میں دفاعی چیمپیئن کی حیثیت سے میدان میں اترے گی اور ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے خلاف 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی جس میں پاکستان کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا اور میچ سعودی وقت کے مطابق رات8 بجے شروع ہوگا۔