نمبر ون بننا ناقابل یقین،ٹائٹلز کی سنچری کرنا ہدف ہے، راجر فیڈرر
روٹر ڈیم :ومبلڈن اور آسٹرینن اوپن چیمپیئن سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں گریگور دمترو وف کو شکست دے کر تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں باضابطہ طورپہلی پوزیشن حاصل کر لی۔فیڈرر اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچ کر رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے تھے تاہم فائنل میں فتح کے بعد اب وہ باضابطہ طور پر رافیل نڈال کی جگہ پہلی پوزیشن سنبھال چکے ہیں۔ اے ٹی پی کی نئی رینکنگ میںپھر نمبر ون ٹینس اسٹار بن چکے ۔ فائنل میں فتح کے بعد انہوں نے کہا کہ دوبارہ پہلے نمبر پر آنا ناقابل یقین ہے۔ روٹر ڈیم ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک کے نتیجے میں یہ میرے کیریئر کا 97 واں ٹائٹل ہے۔اب میرا ہدف ٹائٹلز کی سنچری مکمل کرنا ہے ۔ فیڈرر عمر رسیدہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔