اسمارٹ فون سے ونڈوز پی سی میں تصاویر ٹرانسفر کرنا ممکن
مائیکروسافٹ کی جانب سے فوٹوز کمپینین نامی اپلیکیشن متعارف کروادی گئی ہے جس کی مدد سے صارفین اسمارٹ فون سے تصاویر ونڈوز پی سی میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ اپلیکیشن سے صارفین اینڈرائڈ اور آئی او ایس اسمارٹ فونز سے تصاویر کو ونڈوز 10 پر مائیکروسافٹ کی بلٹ ان فوٹوز ایپ میں منتقل کر سکتے ہیں تاہم اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ اسمارٹ فون اور کمپیوٹر ایک ہی وائی فائے ڈیوائس سے منسلک ہو۔ اس اپلیکیشن کو اینڈرائڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر ڈاؤن لوڈنگ کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔