Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کی انوکھی پیشکش

جمعرات 22فروری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار” الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں

٭ اردن نے20لاکھ ڈالر لانے اور 20شہریوں کو روزگار فراہم کرنے والے ہر غیر ملکی کو اردن کی شہریت کی پیشکش کردی
٭ الغوطہ میں شامی باشندوں کی بیخ کنی رکوانے کیلئے شامی نظام پر بین الاقوامی دباﺅ میں اضافہ
٭ الغوطہ کے باشندے پناہ گاہوں میں چھپنے لگے
٭ حماس تحریک کے رہنما محمود الزہار نے قومی بچاﺅ حکومت تشکیل دینے کی اپیل کردی، فلسطینی اتھارٹی ناراض
٭ عراق کے سیاستدانوں نے سابق صدر صدام حسین کے قتل میں ایرانی کردار پر برہمی کا اظہار کردیا
٭ حوثیوں نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں کیساتھ مصالحت کیلئے سفارشوں کا راستہ اختیار کرلیا
٭ احمدی نژاد نے خامنہ ای سے پیشگی انتخابات کا مطالبہ کردیا، مرشد اعلیٰ کے نام کھلا خط جاری
٭ فلوریڈا کے طلباءکے قتل کے بعد ٹرمپ نے مہلک ہتھیاروں پر پابندی کی اپیل کردی
٭ سعودی عرب میں 2ہزار سال پرانی تراشی ہوئی چٹانیں دریافت، سعودی اور فرانسیسی ماہرین آثار قدیمہ کی کاوشیں ثمر بار
٭ عراق میں انتخابی کامیابی کیلئے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے درمیان مسابقت
٭ تہران کے احتجاجی مظاہروں پر ایرانی عہدیداروں کی تضاد بیانیاں
٭ اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان سے 2لاکھ پناہ گزینوں کی آمد کی توقع ظاہر کردی
٭ اسرائیل سے گیس کی درآمد کا معاہدہ کرلیا گیا، مصری صدر عبدالفتاح سیسی
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: