چھوٹے اداروں کی آمدنی میں 14فیصد اضافہ
جمعرات 22 فروری 2018 3:00
ریاض...سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے واضح کیا ہے کہ چھوٹے اوردرمیانے درجے کے اداروں کی آمدنی میں 2017ءکے دوران 9تا 14فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے سعودی اقتصادی انجمن کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وژن 2030 کا سارا زو ر بنیادی ڈھانچوں کی ہمہ جہتی اصلاحات پر ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ مہنگائی الاﺅنس ، حساب المواطن ، الاﺅنسز کی بحالی، نجی اداروںکیلئے ترغیباتی پیکیج اور سرمایہ کاری اخراجات میں اضافے سے سعودی معیشت مضبوط ہوئی ہے اور ہورہی ہے۔