Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پھلوں کے جوس ، صحت بھی دوا بھی ‎

خون کی کمی ایک عام لیکن انتہائی خطرناک مسئلہ ہے تقریبا ہر تیسرا فرد خون کی کمی کا شکار ہے .  خون کی کمی کو دور کرنے کیلئے محض دو ا پر آنحصار نہیں کیا جاسکتا بلکہ قدرت کی عطاکردہ نعمتوں سے مستفید ہوکر اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے .  خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے آلو چہ ،  لال انگور ،  چقندر  ، اسٹرابیری  ،  گاجر اور پالک کا جوس انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے . اگر سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہو تو خوبانی  ، آڑو ،  گاجر  ، لیموں اور مولی کا استعمال  فائدہ مند ہے .  اسی طرح نزلہ زکام سے نجات پانے کے لیے  گاجر  ،  پالک ، پیاز ،  گریپ فروٹ اور انناس کا رس مفید ہے  .  شوگر جیسے موزی مرض میں کینو  ، مسمی  ، گریپ فروٹ  ، سلاد ،  گاجر اور پالک کا استعمال بے حد فائدہ مند ثابت ہوتا ہے .  ڈائیریا میں پپیتا  ، لیموں ،  انناس اور گاجر کا استعمال  تکلیف سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے . 
 

شیئر: