پٹنہ پولیس لائن سے 150سپاہی فرار
پٹنہ۔۔۔۔بہار کے پولیس اسٹیشنوں میں پہلے سے ہی سپاہیوں کی کمی ہے وہیں تقریباً150پولیس اہلکار پٹنہ پولیس لائن سے فرارہوگئے ہیں۔یہ انکشاف ای ڈی آئی جی راجیش کمار نے تحقیقات کے دوران کیا۔مفرور سپاہیوں کی بابت کوئی معلومات نہیں۔ ان میں سے بعض ایک سال سے ڈیوٹی سے غائب ہیں۔ ڈی آئی جی نے تحقیقات کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 2سپاہیوں کو معطل کردیا۔دیگر پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری کئے گئے ۔ڈی جی پی ٹھاکر نے کہا کہ پٹنہ ہی نہیں پوری ریاست کے اضلاع میں ایسے پولیس اہلکاروں کی شناخت کی جارہی ہے جو ڈیوٹی سے طویل عرصے سے غائب ہیں۔ انہیں ملازمت سے برخاست کردیا جائیگا۔