Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل3:کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈیٹر کو 19رنز سے ہرا دیا

 
دبئی: پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈیٹر کو 19رنز سے ہرا دیا۔ 150 رنز کے ہدف کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر130رنز بنا سکی ۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔کراچی کنگز کی جانب سے خرم منظور اور جے ایل ڈینی نے آغاز کیا، کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 34 رنز پر گری جب جے ایل ڈینی 14 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ 57 کے مجموعی ا سکور پر گری جب بابر اعظم صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تیسری وکٹ سیٹ بلے باز خرم منظور کی گری جو 83 کے مجموعی اسکور پر 35 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ انگرام نے 21 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ بھوپارہ 24 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔کپتان عماد وسیم صرف 2 رنز ہی بنا سکے۔ شاہد آفریدی نے 8گیندوں پرو 4 رنز بنا ئے ،کراچی کنگز 20 اوورز میں 149 رنز بنا سکی۔ شین واٹسن نے 3 جبکہ انور علی اور جے سی آرچر نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔کوئٹہ گلیڈیٹرکا آغاز اچھا نہیں تھا جب اس کے 3کھلاڑی صرف 15رنز پر آوٹ ہوگئے جبکہ 70رنز پر 6کھلاڑی واپس جا چکے تھے۔عمر امین نے 31اور محمد نواز نے 30رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان سرفراز احمد 7رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے۔آخری اوور میں کوئٹہ کو 28رنز درکار تھے لیکن 8رنز بن سکے۔

شیئر: