Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد:پٹرول میں پانی کی ملاوٹ ، قیمتی گاڑیوں کونقصان

اسلام آباد..... اسلام آبادسمیت ملک بھر کے پٹرول پمپوں پر پٹرول میں پانی کی ملاوٹ سے شہریوں کی قیمتی گاڑیوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ راولپنڈی/اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں سے اس حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے جب سروے کیا گیا تو گاڑی مالکان اور آٹو مکینکس نے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل میں پانی کی ملاوٹ کی شکایات عام ہیں۔ اوگرا کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔ ایک مستری محمد صدیق نے کہا کہ ان دنوں ہم نے کئی گاڑیوں کے پٹرول ٹینک کھولے ہیں جن میں پٹرول کے ساتھ پانی جمع پایا گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کے انجن کمزور ہونے کے ساتھ مالک کو گاڑی چلانے میں طرح طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ ایک شہری محمد زبیر نے کہا کہ ان کی گاڑی مسنگ کرنے لگی تھی۔ متعدد مقامات پر مستریوں کو چیک کرانے کے باوجود جب مسئلہ حل نہ ہوا تو انہوں نے اپنی گاڑی کا پٹرول ٹینک کھلوایا جس میں وافر مقدار میں پانی موجود تھا۔

شیئر: