ہسپانوی کمپنی بی کیو نے دو نئے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون ایکویرس وی ایس اور وی ایس پلس لانچ کر دیے ہیں۔ ایکویرس وی ایس میں 5.2 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، 5.2 ڈی گلاس ، اسنیپ ڈریگن 430 پروسیسر اور اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی سٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3100 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس میں کوئیک چارج سپورٹ بھی دی گئی ہے۔3 جی بی ریم کے ساتھ فون کی قیمت 190 یورو جبکہ 4 جی بی ریم کے ساتھ فون کی قیمت 210 یورو ہے ۔
وی ایس پلس ماڈل کی تمام خصوصیات وی ایس جیسی ہی ہیں البتہ اس میں 5.5 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 3400 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے ۔وی ایس پلس کی قیمت 230 یورو ہے۔