ہند مداخلت سے باز رہے، مالدیپ
مالے ۔۔۔مالدیپ کی حکومت نے ہندکو خبردار کیا ہے کہ وہ اُس کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔ یہ امر اہم ہے کہ مالدیپ آج کل شدید سیاسی بحران کا شکار ہے اور ملکی صدر نے ایمرجنسی کا نفاذ کر رکھا ہے۔بحر ہند میں واقع جزیرہ مالدیپ کی حکومت نے ہند کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اْس کے اندرونی سیاسی بحران میں مداخلت کرنے سے گریز کرے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مالدیپ کے تازہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالے اور نئی دہلی حکومتوں میں مزید دوری پیدا ہوئی ہے اور ان کے دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔