واشنگٹن ...... 2امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ،قطر، امارات، سعودی عرب کے قائدین آئندہ 2ماہ کے دوران صدر ٹرمپ سے ملاقات کرینگے۔ اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید ال نہیان اور امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی مارچ اور اپریل میں ٹرمپ سے ملاقاتیں کرینگے ۔ ایجنڈے پر جی سی سی سربراہ کانفرنس کا معاملہ بھی زیر بحث آئیگا۔ امریکہ چاہتا ہے کہ امسال امریکی جی سی سی سربراہ کانفرنس منعقد ہوجس میں مشرق وسطیٰ اور ایران میں امن مساعی زیر بحث آئیں۔ اس سے قبل قطری عہدیداروں نے خلیجی بحران کے حل کی امید ظاہر کی تھی۔ قطری حکام بحران کے حل کیلئے امریکہ سے مداخلت کی درخواست پر درخواست کئے جارہے تھے۔