Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانون بننے تک بچوں کی پیدائش پر روک نہ لگائیں،سینی

مظفر نگر ۔۔۔۔ مظفر نگر کے کھتولی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی وکرم سینی نے مظفر نگر میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوؤں کو تب تک بچے پیدا ئش پر روک نہیں لگانا چاہئے جب تک ملک میں آبادی پر قابو پانے سے متعلق قانون نافذ نہ ہوجائے۔ وکرم سینی نے کہا کہ محکمہ صحت کا نعرہ’’ہم دو ہمارے دو‘‘ہم نے تو مان لیا لیکن ہمارے کچھ بھائی تو ایک پر ہی رک گئے ہیں جبکہ بعض تو ’’ہم 2ہمارے 18‘‘اور ’’ہم 5اور ہمارے 25‘‘پر عمل پیرا ہیں۔سینی نے کہا کہ اگر ملک سب کا ہے تو یہاں قانون بھی سب کیلئے ہونا چاہئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سبھی کو اپنے عقیدے کے مطابق تہوار منانے کا حق ہے ، یوگی

شیئر: