ممبئی۔۔۔۔بالی وڈ اداکارہ سری دیوی ایک مرتبہ پاکستانی اداکارہ کو یاد کرکے روپڑی تھیں۔ گزشتہ سال جولائی میں فلم ’’مام ‘‘کے ریلیزکی تقریب کے موقع پر ایک وڈیو منظر عام پر آیا جس میں انہوں نے اپنے ساتھ کام کرنیوالی پاکستانی اداکارہ کی شاندار اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آپ لوگوں (پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی ) کے بغیرفلم میں کام کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔آئیے جانتے ہیں کہ سری دیوی نے اور کیا کیا کہا ؟۔
فلم ’’مام‘‘کے پروڈیوسری دیوی کے شوہر بونی کپور تھے ۔ سری دیوی نے وڈیوکی شروعات کچھ یوں کی تھی۔ ’’عدنان جی سلام! سجل میرا بچہ۔۔۔آئی لو یو،میں نہیں جانتی کہ میں جذباتی ہورہی ہوں،میں حقیقت میں آپ لوگوں کو یاد کرتی ہوں جس طرح آپ لوگوں نے فلم میں کام کو انجام دیا وہ لاجواب ہے۔‘
’’میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی آپ لوگوں کے بغیر اس فلم کو مکمل کرنا۔۔خوشگوار لمحات یاد آرہے ہیں، میں آپ سبھی کو بہت یاد کرتی ہوں۔آئی ایم سوری آل دی بیسٹ۔‘‘
ایک انٹرویو میں سری دیوی نے بتایا تھا کہ شوٹنگ کے ابتدائی ایام میں وہ پاکستانی اداکار سجل سے کافی مانوس ہوگئی تھیں۔ ان کی دونوں بیٹیاں بھی سجل سے بلا تکلف باتیں کرنے لگی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتی تھی کہ وہ کافی دور ہیں پھر بھی وہ میری بیٹی ہے۔ اس نے شاندار کردارادا کیا۔ یہ انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ وہ فلم کی ریلیز کے موقع پر ہمارے ساتھ نہیں ۔
واضح ہو کہ بالی وڈ کی مایہ ناز اداکارہ سری دیوی54برس کی عمر میں دبئی میں حرکت قلب بند ہونے سے چل بسیں
دبئی میں موہت مارواہ کی شادی کے موقع پرلیا گیا گروپ فوٹو جس میں موہت بونی ، انل اور سنجے کپور کے بھانجے کے ساتھ سری دیوی ،ان کی بیٹی خوشی اور انل کپور بھی نظر آرہے ہیں۔
سری دیوی خود کو مکمل فٹ رکھنے کیلئے اسٹریکٹ ڈائٹ پلان(کھانے پینے میں احتیاط) پر عمل کرتی تھیں ، اور دوران خون کی بحالی کیلئے روزانہ ہیڈ مساج کرتی تھیں