Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کی سمگلنگ پر غیر ملکی کو سزائے موت

’شامی تارک وطن عمر ہیثم مندو کونشہ آور گولیاں سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کے جرم میں غیر ملکی پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’شامی تارک وطن عمر ہیثم مندو کونشہ آور گولیاں سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’مذکورہ شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر سر قلم کرنے کی سزاسنائی گئی‘۔
’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزا نافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج پیر کوالجوف میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: