بینکوں پر 7ارب ریال کی زکوٰة واجب
ریاض ... سعودی بینکوں کے ترجمان طلعت حافظ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں کمرشل بینکوں سے زکوٰہ کی وصولی کا مطالبہ نیا نہیں پرانا ۔ کئی برس سے اس پر ہنگامہ چل رہا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ بینکوںکے اس حوالے سے کئے جانے والے اعتراضات کو متعلقہ اداروں کے سامنے رکھ دیا ہے۔اعتراضات پر غوروخوض کرکے جواب دینے کی کارروائی جاری ہے۔ چارٹرڈ اکاﺅنٹینٹ گزشتہ برسوں کے دوران واضح کرتے رہے ہیں کہ بینکوں سے کمپنیوں کی طرح زکوٰة کی رقم کی وصولی کی جانی چاہئے۔ محکمہ زکوٰة و آمدنی کاکہناہے کمرشل بینکوں پر زکوٰة کی رقم 7ارب ریال تک پہنچ چکی ہے۔