Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ میں 47آبی منصوبو ں کا افتتاح

ریاض...نیشنل واٹر کمپنی نے مشرقی ریجن میں 1.1ارب ریال سے زیادہ لاگت کے 47آبی منصوبوں کے افتتاح کا اعلان کردیا۔ کمپنی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ گورنر مشرقی ریجن شہزادہ محمد بن نایف نے وزیر ماحولیات و پانی و زراعت عبدالرحمان الفضلی کی موجودگی میں آبی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان سے مشرقی ریجن کے شہروں اور کمشنریوں کے باشندوں کو سہولت ہوگی۔
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں