ریاض ...ریاض بینک کے ماہرین اقتصاد نے رپورٹ جاری کرکے توقع ظاہر کی ہے کہ 2018ءکے دوران سعودی معیشت میں 1.7فیصد شرح نمو متوقع ہے۔ 2017ءکے دوران شرح نمو 0.7فیصد کی شرح سے کم ہوگئی تھی۔ رپورٹ میں امید دلائی گئی ہے کہ سال رواں کے دوران بجٹ خسارہ 8.0فیصد تک کم ہوجائیگا۔