Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں دوسرا ھلا فروری کرکٹ ٹورنامنٹ

محمد عرفان شفیق۔ کویت
کویت کے یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کے سلسلے میں کھیلوں کے فروغ کے جذبے کو ابھارنے کےلئے یہاں دوسرے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان کی ویلفیر آرگنائزیشن کی مختلف تنظیموں نے پروگرام کے انعقاد میں بھر پور حصہ لیا ۔ ملک اخلاق احمد، شہزاد الرحمان بٹ، الحاج ریاض انجم ، اقبال ساحر اور فخر زمان خان کی شبانہ روز محنت نے ایونٹ کو چار چاند لگا دئیے۔ کویت میں مقیم پاکستانیوں کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا، کوئی انٹری فیس نہیں تھی۔ ہر میچ کےلئے مین آف دی میچ ایوارڈ کا بھی اہتمام تھا۔ ناک آوٹ ٹورنامنٹ بالمقابل شیخ جابر الاحمد فٹبال اسٹیڈیم منعقد ہوا، فائنل میں منڈی الیون اور کلیم الیون نے رسائی حاصل کی، کلیم الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے۔ جواب میں منڈی الیون نے اچھا کھیل پیش کیا مگر کلیم الیون میچ کو آخری گیند تک لے آئی، یہ کشمکش کلیم الیون کی فتح پر ختم ہوئی۔انصاف ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے ونر اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی، مین آف دی میچ ٹرافی،ہر میچ کے بہترین کھلاڑی اور فائنل جیتنے اور رنر اپ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو میڈلز دئیے گئے۔ شہزاد الرحمان بٹ نے تقسیم انعامات کے موقع پر کہا کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ یہ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ اور مستقبل ہیں۔ اس موقع پر حاجی محمد ریاض انجم نے تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اور جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اور یقین دلایا آئندہ بھی انہیں بہترین کھیل کے مواقع فراہم کریں گے۔اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں فخر زمان خان ، مبشر نواز خان، جمعہ خاں، اکرم خاں ترین، عظمت خان آفریدی، رمیض جاوید اور اقبال ساحر کی انتھک محنت لائق صد تحسین ہے۔

شیئر: