Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک میں’’ سدا رمیا‘‘ نہیں’’ سیدھا روپیہ ‘‘کی حکومت ہے، مودی

راونگیرے۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک کے راونگیرے میں بی جے پی کے ضلع صدر یدورپا کے جنم دن کے موقع پرمنعقد کسان ریلی میں شرکت کی۔ مودی نے کنڑ زبان میں اپنی تقریر کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل کسانوں کیلئے سب سے زیادہ تحریکیں چلانے والے تھے ۔عوام کو معلوم ہوچکا ہے کہ ملک میں مسائل کی جڑ کانگریس ہے۔مودی نے کہا کہ ہماری ہر اسکیم میں کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی ترقی کے پروگرام ہیں۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ کرناٹک میں’’ سدا رمیا‘‘ کی سرکار چل رہی تو زیادہ تر لوگوں کا ماننا ہے کہ یہاں’’ سیدھا روپیہ‘‘کی حکومت قائم ہے۔یہاں ہر کام کیلئے سیدھا روپیہ لازمی ہوگیا ہے۔ریاست کرناٹک کو اس کرپٹ نظام سے آزادہونا چاہئے۔ یہاں جب تک 10فیصد کمیشن کا معاملہ طے نہیں ہوجاتا کوئی کام کرانا محال ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کرناٹک کو اشیائے خوردونوش کی مد میں فنڈ جاری کئے۔ ان میں سے تقریباً55کروڑ روپے بیکارخزانے میں پڑے ہوئے ہیں۔آفات سماوی اور فصلوں کی تباہی پر ریاست کرناٹک میں 11ہزار کروڑ روپے کسانوں کو ادا کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -مودی حکومت کی بڑی کارروائی،تمام بینکوں کو 15دن کا الٹی میٹم

شیئر: