Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جانور کو گاڑی سے باندھ کر گھسیٹنے پر 30ہزار ریا ل جرمانہ

ریاض..... وزارت ماحولیات و پانی وزراعت نے ریاض ریجن میں لومڑی کو گاڑی سے باندھ کر گھسیٹنے والے سعودی شہری پر 30ہزار ریال جرمانہ اور اسکے خرچ پر 2جریدوں میں خبر جاری کرانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ ابا الخیل نے بتایا کہ سزا پر عمل درآمد فیصلے کے خلاف اپیل کی قانونی مدت 60دن مکمل ہوتے ہی کردیا جائیگا۔ وزارت ماحولیات اس سے قبل ایک اور سعودی شہری کو اسی قسم کی حرکت پر سزا سناچکی ہے۔ مقامی شہری نے کتے کو گاڑی سے باندھ کر گھسیٹا تھا اور اسکی وڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر جاری کی تھی۔
 

شیئر: