Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامیوں کے وحشیانہ قتل نے نازیوں کے جرائم کی یاد تازہ کردی،رابطہ

مکہ مکرمہ ..... رابطہ عالم اسلامی نے مشرقی الغوطہ میں قتل عام کے گھناﺅنے واقعات کی ایک بار پھر مذمت کردی۔ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے بدھ کو اعلامیہ جاری کرکے واضح کیاکہ مشرقی الغوطہ پرگھناﺅنا مجرمانہ حملہ انسانیت سوز جرم ہے۔ حملہ آور بربریت کی تمام حدو ں کو عبور کر گئے۔ شامی عوام کیخلاف قتل و غارتگری کا بدترین سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رابطہ عالم اسلامی نے زوردیکر کہا کہ مشرقی الغوطہ میں بچوں، عورتوںاور بوڑھوں کے قتل عام نے نازیوں کے جرائم کی یاد تازہ کردی۔ انہوں نے اسلامی مراکز ، ادارو ںاور اقوام کی جانب سے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ شامیوں کاو حشیانہ قتل عام بند کرائے۔ شامی عوام کو تحفظ فراہم کرے۔ انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرنے والوںکے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔

شیئر: