Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسکر ایوارڈز تقریب 4 مارچ کو ہوگی

فلمی دنیا کا سب سے سے اعلیٰ ایوارڈ آسکر کو مانا جاتا ہے، جو ہرسال مارچ میں دیا جاتا ہے۔رواں ماہ 4 مارچ کو آسکر ایوارڈز کی تقریب ہالی وڈ میں منعقد ہوگی، جس میں 23 کیٹیگریز کے جیتنے والوں کو ایوارڈز دئیے جائیں گے۔اگرچہ آسکر اکیڈمی نے تمام کیٹیگریز کی شارٹ لسٹ نامزدگیوں کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے تاہم ماہرین نے ابھی سے ہی ممکنہ جیتنے والی فلموں، اداکارہ، اداکار و ہدایت کار سمیت معاون اداکار و اداکارہ کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔ آسکر اکیڈمی نے 9 فلموں کو بہترین فلم کی کیٹیگری میں نامزد کر رکھا ہے، اور ’دی شیپ آف واٹر‘ نامزدگیوں میں سرفہرست ہے۔
 

شیئر: