Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی پھر دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد... لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی اور فائرنگ پر ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو مسلسل دوسرے دن دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے بھمبر سیکٹر میں شہری ظفر اقبال کی شہادت اور اس کی اہلیہ اور بچے کے زخمی ہونے پر احتجاج کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے تحمل کے باوجود ہندمسلسل گولہ باری کر رہا ہے۔رواں برس ہند نے 415 مرتبہ سے زائد جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ گزشتہ سال 1970 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی۔
مزید پڑھیں:کنٹرول لائن پر پھر جارحیت،معمر شہری جاں بحق

شیئر: