Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان کے محافظ شیرا کی تنخواہ 2 کروڑ سالانہ

 حال ہی میں ہندوستانی ویب سائٹ پر معروف بالی وڈ اسٹارز کی جانب سے محافظوں کی دی جانے والی تنخواہ کے اعداد وشمار منظر عام پر آئے ہیں۔سب سے پہلا نمبر بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان کے محافظ شیرا کاہے۔ شیرا کو ان خدمات کے عوض 2 کروڑ سالانہ معاوضہ ملتا ہے۔بالی وڈ کے کنگ خان کے باڈی گارڈ کا نام روی ہے جو شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کی حفاظت کا ذمہ دار ہے۔ شاہ رخ خان اپنے محافظ کو سالانہ 2 کروڑ50 لاکھ انڈین روپے معاوضہ دیتے ہیں۔عامر خان کے مداح بھی کروڑوں کی تعداد میں ہیں تو انہیں بھی اپنی حفاظت پر کروڑوں خرچ کرنا پڑتے ہیں۔ عامر خان کے باڈی گارڈ یوراج اس ذمہ داری کو نبھا رہے ہیں اور اس کے عوض سالانہ2 کروڑ کما رہے ہیں۔دپپیکا اپنے گارڈ جلال کو اس کی خدمات کے عوض 80 لاکھ روپے سالانہ ادا کرتی ہیں۔ بگ بی کے باڈی گارڈ کی ذمہ داری جیتندرشیندے نے سنبھالی ہوئی ہے۔ انہیں ایک کروڑ 50لاکھ روپے سالانہ  معاوضہ ملتا ہے۔
 

شیئر: