اسلام آباد.. سینیٹ ا نتخابات میں سیاست کے بعض بڑے نام پارلیمانی سیاست سے باہر ہو گئے جبکہ نئے چہرے سینیٹ میں آ ئے ہیں۔ سندھ میں ایم کیو ایم پاکستان کے4 میں سے 3امیدوار ہار گئے۔ بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پیپلزپارٹی نے سندھ سے 10 نشستیں جیت لیں۔ ایک نشست پر فنکشنل لیگ اور ایک پر ایم کیو ایم پاکستان کے بیرسٹر فروغ نسیم نے کامیابی حاصل کی۔ ابتدائی نتائج میں ایم کیو ایم کے تمام امیدوار ہار چکے تھے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی جس میں وہ کامیاب قرار پائے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی نے سینیٹ الیکشن کے لئے اتحاد ا ور متفقہ ناموں کا اعلان کیا تھا۔ فاروق ستار 4نشستیں جیتنے کے دعویدار تھے لیکن انہیں کامیابی نہیں مل سکی۔
مزید پڑھیں:سینیٹ الیکشن کے نتائج،ن لیگ آگے