Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹاگرام میں آڈیو اور ویڈیو کال فیچر جلد سامنے آئے گا

انسٹاگرام اپنے فیچرز میں نیا اضافہ کرنے جارہا ہے اور جلد ہی اپلیکیشن سے آڈیو اور ویڈیو کالز کی جاسکیں گی۔فیچر کے متعارف ہونے کے بعد انسٹاگرام صارفین کو اپنے دوستوں سے آڈیو یا ویڈیو کال کے ذریعے منسلک ہونے کے لیے دیگر اپلیکیشنز کی ضرورت نہیں رہے گی۔ انسٹاگرام نے دونوں فیچرز کو آزمائش کیلئے پیش کردیا ہے تاہم ابھی اس بات کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا کہ تمام صارفین کے لئے فیچر کو کب پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: