یمن :حوثیوں کیجانب سے 20ہزار بارودی سرنگیں
ابھا..... یمنی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے صعدہ کمشنری کے اطراف میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 20 ہزار بارودی سرنگیں نصب کیں ۔ الوطن اخبار کو جاری بیان میں یمنی عسکری ذرائع نے مزید کہا کہ حوثی باغیو ں نے یمنی اتحادی افواج کی پیش قدمی اور کامیابیوں کی راہ دشوارکرنے کےلئے صعدہ کمشنری کے اطراف میں خطیر تعداد میں بارودی سرنگیں بچھائیں ۔ یمنی افواج نے حوثیوں کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ۔