ہند نے یمنیوں کیلئے ویزے بند کردیئے
صنعاء ....یمن میں ہندوستانی سفارتخانے نے یمنی عوام کو ہندوستان کے ویزے جاری کرنے سے معذرت کرلی۔ ہندوستانی سفارتخانے کا کہناہے کہ یمن میں جاری جنگ کے باعث متعدد چیلنجوں اور تکنیکی مسائل کے باعث ویزوں کا اجراءبند کیا جارہا ہے۔ اس کا سلسلہ کب تک جاری رہیگا ،اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ ہندوستانی سفارتخانے نے وڈیو انٹرویو کا نظام بھی معطل کردیا ہے۔ اس فیصلے پر یمن کے اُن دسیوں باشندوں نے ناگواری کا اظہار کیا جو علاج کیلئے ہندوستان جانا چاہتے تھے اور وہ ٹکٹ وغیرہ بھی خرید چکے تھے۔