ینبع کے سمندر میں7سالہ ہندوستانی بچے کو بچالیا گیا
ینبع: ینبع کے سمندر میں ڈوبنے والے ہندوستانی بچے کو بچالیا گیا۔ مدینہ منورہ کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ہندوستانی بچے کی عمر7سال ہے اور وہ ینبع سمندر میں تیرنے کے لئے مختص علاقہ میں نہارہا تھا۔ عین وقت پر امدادی ٹیموں نے اسے ڈوبنے سے بچالیا۔
انہوں نے ساحل سمندر پر سیر کے لئے آنے والے والدین پر زور دیا کہ بچوں کو کسی بھی حال میں تنہا نہ چھوڑا جائے۔ ساحل پر سیر کرتے وقت یا سمندر میں نہاتے وقت بڑوں کا ساتھ رہنا ضروری ہے۔