Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹیٹیوشن آف انجینیئرز کے زیر اہتمام فیملی پکنک کا انعقاد

 کھیلوں کے شرکا اور فاتح قرار پانے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے
 
 ذکاء للہ محسن
   ریاض :انسٹیٹیوشن آف انجینیئرز پاکستان سعودی عرب سینٹر نے فیملی پکنک کا انعقاد کیا۔ فیملی فن میں انجینیئرز اور ان کے اہلخانہ کے علاوہ پاکستان ایمبیسی کے افسران کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ پکنک میں شرکا کے روایتی ناشتے اور کھانے کے ساتھ متعدد کھیلوں کے مقابلوں اور ذہنی مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ خواتین نے جہاں شعر و شاعری اور کھیلوں میں حصہ لیا وہیں بچے اور مرد دوڑ کے مقابلے، میوزیکل چیئر، فٹبال، رسہ کشی ، ٹیبل ٹینس اور کیرم بورڈ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
    کرکٹ ٹورنامنٹ نے تمام شرکا کی خصوصی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی۔ کانٹے دار مقا بلے کے بعد لاہوری چیمپس نے کرکٹ ٹورنامنٹ جیتا۔ تمام کھیلوں کے شرکا اور فاتح قرار پانے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
     پکنک کے آخر میں لکی ڈرا کے ذریعے شرکا میں قیمتی انعامات تقسیم کئے گئے جس نے شرکا کی دلچسپی کو پروگرام کے اختتام تک برقرار رکھی۔ آخر میں انسٹیٹیوشن کے چیئرمین سید مبشر حسین کرمانی نے پکنک کے شرکا اور اسپانسرز کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -کویت:پاکستان اکیڈمی فاراسپیشل کڈز کامینا بازار

شیئر: