سیدات الریاض لیڈیز کلب کی تحت تفریحی پروگرام
ذکاء اللہ محسن
ریاض : سیدات الریاض لیڈیز کلب کی تحت تفریحی پروگرام منعقد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی گروپ کی ایڈمن ام ابراہیم قریشی تھیں جنہوں نے میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔تقریب کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے مختلف مقابلوں اور تفریحی کھیل کا انتظام بھی کیا گیا جس میں چھوٹوںاور بڑوں دونوں نے پھرپور حصہ لیا۔ اسکے علاوہ تقریب میں ریاض کی بڑی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں خواتین، ڈاکٹرز، انجینیئرزاور آرٹسٹ شامل تھیں۔
گروپ ممبرزمدیحہ اختر ، نور فاطمہ ، مہااعجاز علی ، فاطمہ علی صدیقی اور حور عالم نے پروگرام میں بھر پور تعاون کیا۔تقریب کے اختتام پر پُرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔