دہری شہریت کے معاملے میں جھوٹ نہیں بولا، الیکشن کمیشن
اسلام آباد...ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ دہری شہریت کے معاملے میں کوئی جھوٹ نہیں بولا۔ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا کہ چاروں نو منتخب سینیٹرز کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت ترک کرنے کے بیان حلفی لگے ہوئے تھے ۔ وزارت داخلہ سے موصول فہرست کے مطابق یہ لوگ دہری شہریت ترک کرچکے تھے۔ ریٹرننگ افسران نے وزارت داخلہ کی فہرست اور بیان حلفی کے مطابق اسکروٹنی میں کلیئر کیا۔امیدوار ایپلٹ ٹریبونلز سے بھی کلیئر قرار پائے۔کسی نے بھی اعتراض نہیں کیا۔