Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت اور برطانیہ کا ایران سے متعلق موقف یکساں ہے، محمد بن سلمان

لندن: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات انتہائی مستحکم اور تاریخی ہیں۔ دونوں ممالک کا ایران سے متعلق موقف یکساں ہے۔ انہوں نے یہ بات برطانوی اخبار ٹیلیگراف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے اپنے دورہ برطانیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات بہترین حالت میں ہیں۔
مزید پڑھیں:شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ برطانیہ اہمیت کا حامل
 سعودی عرب اور برطانیہ کے تعلقات کا آغاز بانی مملکت کے دور سے ہوا اور آج دنوں ممالک کی دوستی مثالی ہے۔خطے میں ایرانی مداخلت کی روک تھام کے لئے ریاض کی کوششوںکو برطانیہ کی حمایت حاصل ہے۔دونوں ممالک انسداد دہشت گردی اور اعتدال پسند اسلام کی ترویج واشاعت کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔ سعودی عرب انسداد دہشت گردی اور اعتدال پسند اسلام کی ترویج کے لئے بہت کچھ کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ولی عہد برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے، ایوان شاہی
دونوں ممالک مشترکہ کوششیں کرکے دہشت گردی کا قلع قمع کرسکتے ہیں۔برطانیہ ہمارے دوست ہے اور ایران سے متعلق ہماری پریشانی سمجھتا ہے۔خطے کی صورتحال کے متعلق سعودی موقف انتہائی واضح ہے اور برطانیہ ہر مشکل وقت میں ہماری مدد کرتا ہے۔انہوں نے برطانوی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میںموجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: